واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا میں صدارتی نامزدگی کیلیے ڈیموکریٹک امیدواروں نے اپنے حریف رپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے متنازع بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی اقتصادیات اور شدت پسند گروپ داعش کو شکست دینے کو ترجیح تصور کرتے ہوئے اس پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔نیوہمپشائر میں ہونیوالے مباحثے میں سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ داعش کیلیے بھرتیاں کرنے والے بہترین آدمی ہیں۔ ٹرمپ کے اسلام مخالف بیانات لوگوں کو داعش میں شمولیت پر اکسا رہے ہیں، ٹرمپ کے متنازع بیانات کو لوگوں کے کانوں تک پہنچنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ شام میں اتحادی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خطے میں امریکی زمینی فوج بھیجنا ایک سٹرٹیجک غلطی ہو گی کیونکہ شدت پسند ایسا ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکا شام میں ایک ہی وقت میں کامیابی سے داعش اور صدر بشارالاسد سے مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اس وقت امریکا کی پہلی ترجیح داعش ہونی چاہیے۔ برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکا کو دنیا کی پولیس نہیں سمجھا جانا چاہیے اور داعش کیخلاف جنگ میں روس سے اتحاد اور مسلم ممالک سے فوجیوں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب کو کہتے کہ وہ یمن میں لڑائی کی بجائے داعش پر توجہ دے اور قطر سے یہ کہتے ہیں کہ وہ اربوں ڈالر فٹبال کے عالمی کپ پر صرف کرنے کی بجائے اس دہشت گردی کے خلاف وسائل فراہم کرے جو اس کے دروازے تک پہنچ چکی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
-
اگلے 3 روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
سلمان خان کتنی دولت کے مالک؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
-
اداکارہ نادیہ خان کو بیٹے کےساتھ بھارتی گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا















































