لندن(نیوزڈیسک)دہائیوں بعد برطانیہ میں وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ تھا،ماحولیاتی ایجنسی نے دو سیلابی وارننگ جاری کی ہیں جن کا مطلب ہے کہ وہاں طوفانی بارش ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں ’فوری اقدامات‘ اٹھانے پڑ سکتے ہیں،گزشتہ رات کئی مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت گیارہ سنٹی گریڈ سے نیچے نہیں گیا اور ماہرین کے مطابق موسم نسبتاً گرم رہا،برطانیہ میں ماہرینِ موسمیات نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں میں پہلی بار ایسا ہوا کہ برطانیہ کے مغربی حصوں میں دسمبر میں موسم اتنا زیادہ معتدل رہا ہو۔لندن کے مشرقی علاقے کینٹ میں سنیچر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے درجہ حرارت سترہ اعشاریہ ایک سنٹی گریڈ تھا جو ریکارڈ پر دسمبر کے گرم ترین دن سے محض صفر اعشاریہ چھ درجہ سنٹی گریڈ کم تھا۔گزشتہ رات کئی مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت گیارہ سنٹی گریڈ سے نیچے نہیں گیا اور ماہرین کے مطابق موسم نسبتاً گرم رہا۔تاہم شمالی انگلینڈ اور ویلز میں اب بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سنیچر اور اتوار کے لیے ویلز میں ’محتاط رہنے‘ کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کئی مقامات پر آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تین انچ تک بارش ہو سکتی ہے جس سے سیلاب کا امکان ہے۔لیکن توقع ہے کہ برطانیہ کے دیگر حصوں میں درجہ حرارت ابھی معتدل ہی رہے گا۔بی بی سی میں موسم پر نظر رکھنے والوں نے بتایا ہے کہ جمعہ کی رات سے سنیچر کی صبح کے دوران مغربی سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں معتدل درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔تاہم انگلینڈ میں دسمبر کے مہینے میں کم ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ انیس سو چورانوے میں قائم ہوا تھا جب شمالی یورکشائر میں ویٹبی کے مقام پر درجہ حرارت تیرہ اعشاریہ سات رہا تھا۔برطانیہ بھر میں مجموعی طور پر چوبیس گھنٹوں میں دسمبر کا زیادہ سے زیادہ درج? حرارت ہوراڈن شمالی ویلز میں انیس سو چورانوے ہی میں قائم ہوا تھا جب درج? حرارت پندرہ درجہ سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔اسی دوران شمال مغربی انگلینڈ میں جہاں اس مہینے کے شروع میں ڈیسمنڈ نامی طوفان کی وجہ سے باون ہزار گھروں کو سیلاب کے باعث نقصان پہنچا تھا، وہاں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکم? موسمیات کا کہنا ہے کہ اس علاقے کی زمین پہلے ہی پانی سے سیراب ہے۔ماحولیاتی ایجنسی نے دو سیلابی وارننگ جاری کی ہیں جن کا مطلب ہے کہ وہاں طوفانی بارش ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں ’فوری اقدامات‘ اٹھانے پڑ سکتے ہیں۔ یہ دو مقامات شمالی انگلینڈ میں کمبریا کے کیسِک کیمپ سائٹ اور مغربی ویلز میں پونٹارگوتھی اور پونٹنی سِیوئن ہیں۔