پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کئے جانے پروفاق کی جانب سے بڑے اقدام کی خبریں،سندھ حکومت نے بڑے فیصلے کا حتمی اعلان کردیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کئے جانے پروفاق کی جانب سے بڑے اقدام کی خبریں آنے کے بعدسندھ حکومت نے فوری طورپربڑے فیصلے کا حتمی اعلان کردیا،حتمی فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں ساٹھ دن کیلئے منظوری دے دی۔ رینجرز کے اختیاریات محدود کرنے کے بعد یہ منظوری دی گئی ہے۔ سندھ اسمبلی سے رینجرز کے خصوصی اختیارات کے حوالے سے پیش اور منظور ہونے والی قرار داد کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں دو ماہ کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز کو دہشت گردی، فرقہ وارانہ قتل، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کیلئے خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں ایک سو بیس دنوں کی توسیع ہونی تھی لیکن اب سندھ حکومت نے اختیارات میں ساٹھ دنوں کی توسیع کی ہے۔ رینجرز کو سرکاری دفاتر میں چھاپے اور سرکاری افسران سے پوچھ گچھ کا اختیار نہیں ہو گا۔ رینجرز کو یہ اقدام کرنے سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سے اجازت لینا ہو گی۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاو¿س کے مطابق رینجرز کے ان اختیارات میں توسیع چھ دسمبر سے دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…