مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک)مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ کے سیکرٹریٹ نے حرم مکی کے قریب واقع مشہور کالونی المعابدہ میں اپنا دفتر مشروط طور پر خالی کرنے کی رضامندی ظاہر کردی۔عرب ٹی وی کے مطابق مکہ لائٹ ہاو¿س انوسٹمنٹ کمپنی حرم مکی سیکرٹریٹ کی جگہ المعابدہ میں ایک سو منزلہ فلک بوس عمارت تعمیر کرے گی۔ دنیا کی اس تیسری بلند ترین عمارت میں ہوٹل سمیت دیگر انوسٹمنٹ منصوبے شامل ہوں گے۔عمارت کے سب سے بلند ٹاور میں حرم مکی سیکرٹریٹ کے ان ارباب حل وعقد کے دفاتر ہوں گے جہاں سے وہ مسجد الحرام ریجن اور دیگر مقدس مقامات کی نگرانی کا فریضہ سرانجام دے سکیں گے۔انوسٹمنٹ منصوبے کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری کے نائب نے بتایا پروجیکٹ فیزیبلٹی کے لئے کئی سال درکار ہوں گے اور دوران المعابدہ میں موجود حرم مکی کمپلیکس کو متبادل جگہ منتقل کیا جائے گا۔ ان متبادل جگہوں کے لئے مکہ کے مشرقی اور جنوبی علاقے کا چناو¿ کیا جا سکتا ہے۔ تیسری ممکنہ جگہ مکہ کے مغربی علاقے میں بھی ہو سکتی ہے۔متذکرہ تینوں مقامات میں ایک لاکھ مربع میٹر مساحت موجود ہے۔ فیصلہ بولی اور ٹینڈرز کے اعلان کے بعد کیا جائے۔ منصوبہ آئںدہ برسوں میں اسی جگہ روبعمل لایا جائے گا جہاں اس وقت مکہ سیکرٹریٹ موجود ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ حتمی فیصلہ مکہ مکرمہ کے سیکرٹری کا ہو گا تاکہ اس وقت تک منصوبہ کا جائزہ مکمل ہو جائے اور سرمایہ کار سیکرٹریٹ کے لئے نئے ڈیزائن پیش کر سکیں کیونکہ اب تک دی جانے والی پریزنٹیشنز کی نوعیت حتمی نہیں، بلکہ مشاوراتی ہے۔حرم مکی سیکرٹریٹ کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ موجودہ بلڈنگ اور ایک سو منزلہ عمارت کا تعمیراتی خاکہ بین الاقوامی مشاورتی فرم سے تیار کروایا گیا ہے۔ ہم نے مشاورتی فرم سے کہا ہے کہ وہ نئی عمارت کو سیکرٹریٹ کی موجودہ عمارت سے ہم آہنگ کریں اور اس میں روایتی توانائی کے بجائے دوبارہ قابل استعمال توانائی کے طریقے استعمال کئے جائیں۔مقدس دارلحکومت کے جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ دنیا کی تیسری بلند ترین عمارت کے اس منصوبے پر پانچ بلین ریال لاگت کا اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بلند ترین عمارتوں کی تعمیر میں بڑھتی ہوئی مسابقت کو سامنے رکھتے ہوئے امکانی طور پر اپنی تکمیل کے وقت یہ منصوبہ دنیا کی دسویں بلند ترین عمارت ہو گا۔اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری کے مطابق عمارت کے سب سے بلند ٹاور میں حرم مکی سیکرٹریٹ کے ان ارباب حل وعقد کے دفاتر ہوں گے جہاں سے وہ مسجد الحرام ریجن اور دیگر مقدس مقامات کی نگرانی کا فریضہ سرانجام دے سکیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کوگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے



















































