میانوالی/نمل (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رکھی کی مقامی سیلوبرادری کو دھمکی دی ہے کہ نمل کالج یونیورسٹی سے ملحقہ زمین دے دیں ، ابھی پیار سے کہہ رہے ہیں ، دے دیں تواچھاہے ، ورنہ کل تحریک انصاف کی حکومت آئے گی اور سیکشن 4کے نفاذ کے بعد آپ کو کچھ نہیں ملنا، فروری تک زمین چاہیے تاکہ گھاس لگائی جاسکے ،دوسری طرف سیلوبرادری کے نمائندہ حافظ روزشن نے بتایاہے کہ وہ 40کنال رقبہ کالج کیلئے عطیہ کرچکے ہیں لیکن اب آنیوالی نسلوں کے گھربنانے کے لیے بھی ان کے پاس جگہ نہیں ہے ، وہ خریدنے کی بات نہیں کرتے ، اگر اس زمین کامعاوضہ دیں تو وہ متبادل جگہ خرید کر یہ جگہ چھوڑسکتے ہیں ۔اتوارکو میانوالی میں نمل کالج کی کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور نمل کالج یونیورسٹی کے سرپرست اعلیٰ عمران خان نے کہاکہ ’مقامی آبادی نے اب تک توتعاون کیاہے ، یہاں ایک سپورٹس سٹیڈیم بنناہے ،تھوڑے سے لوگ رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ، سیلو برادری سے بڑے پیار سے کہہ رہاہوں کہ زمین دیدو ، آپ کے لیے بھی ا چھاہوگا،ابھی آپ کو کچھ مل ہی جائے گا، کل پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی، سیکشن فور لگے توملنابھی کچھ نہیں ، میری بات مان لیں ، سودا نہ کریں ، سوچ رہے ہیں کہ پیسے نظرآرہے ہیں ، وہ بھول جائیں ، یہ آپ کی زندگیاں بدلنے والاہے ، اگر کالج نہ بنتاتوساری عمر لوگوں نے بکریاں چراتے رہناتھا، ہم آگے کا سوچ رہے ہیں ، ابھی پیار سے کہہ رہاہوں ، آپ کیلئے مشکل بڑھ جائے گی عمران خان نے شرکاءکو بتایاکہ امجد خان کو بات کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی ، مجھے فروری سے پہلے زمین چاہیے تاکہ گھاس لگاسکیں ،عمران خان کی اس دھمکی پر سیلوبرادری کے نمائندے حافظ روشن نے بتایاکہ وہ کالج کے سنگ بنیاد کے وقت وہ 40کنال راضی بطور عطیہ بغیر پیسوں کے دے چکے ہیں لیکن اب ان کے پاس اتنی جگہ نہیں کہ وہ کالج کو دے سکیں ، آنیوالی نسلوں کے بچوں کے گھر بنانے کیلئے بھی جگہ نہیں ، ایک طرف سڑک ہے تو دوسری طرف جھیل ۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ خریدنے کی کسی نے بات ہی نہیں کی ، کہتے ہیں کہ دے دیں تو بہتر ہوگا، ورنہ دوسرے طریقے سے لے لیں گے ، یہ پیسہ نہیں لگاتے ، اگر قیمت کی ادائیگی کریں تو ہم متبادل جگہ خرید کریہ جگہ خالی بھی کرسکتے ہیں لیکن ابھی اس بارے میں کوئی سوچا نہیں کیونکہ ہمیں رقم کی کسی نے پیشکش ہی نہیں کی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عمران خان بھٹو
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی



















































