اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب پر میزائل حملہ،ہلاکتیں

datetime 20  دسمبر‬‮  2015 |

نجران/صنعائ (آئی این پی )سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں یمن سے داغے گئے میزائل حملے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ یمن میں جنگ بندی کے باوجود حکومتی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 68 افراد ہلاک ہوگئے، دوسری جانب جنیوا مذاکرات میں قیام امن اور فائربندی کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی کے قیام پر اتفاق رائے ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود پرتشدد واقعات جاری ہیں۔ سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں یمن سے داغے گئے میزائل حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ادھر سعودی سرحد کے قریب یمن میں فوج اور حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی میں68افراد مارے گئے۔سعودی سرحد کے ساتھ واقع شمال مغربی یمن کے قصبے ہراد میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ مرنے والوں میں 40باغی اور 28فوجی اہلکار شامل ہیں جبکہ 90افراد زخمی ہوئے۔اس سے قبل سعودی عرب اور اتحادیوں نے یمن میں 15سے 21دسمبر تک 7روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ادھر سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت یمن امن مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ مذاکرات کے دوران باغیوں اور حکومتی وفد نے فائر بندی پر عمل درآمد کے لیے ایک آزاد مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…