پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شام ، فوجی آپریشن کے دوران جوکچھ استعمال کیا ہم اس سے کہیں زیادہ کی صلاحیت رکھتے ہیں، روسی صدر کا انتباہ

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ روس نے شام میں اب تک فوجی آپریشن کے دوران جن چیزوں کا استعمال کیا ہے ’وہ اس سے کہیں زیادہ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ولادی میر پوتن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کئی دوسری چیزیں بھی ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔روسی صدر نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اس جنگ زدہ ملک کے لیے امن منصوبے کی توثیق کے ایک دن بعد کہی ہے۔شام میں جاری جنگ کو پانچ سال ہونے والے ہیں اور اس دوران دو لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اتفاق رائے سے منظور ہونے والی قرار داد میں باقاعدہ مذاکرات کے وقت اور آئندہ چھ کے دوران اتحادی حکومت قائم کرنے کا کہا گیا ہے۔تاہم سلامتی کونسل کی اس قرارداد میں شام کے مستقبل میں بشارالاسد کے کردار پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کے حوالے سے کوئی متفقہ رائے سامنے آئی ہے۔مغربی ممالک شامی صدر سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کر چکے ہیں جبکہ روس اور چین سمجھتے ہیں کہ شام امن مذاکرات کے آغاز کے لیے یہ پیشگی شرط ضروری نہیں کہ بشارالاسد اپنا عہدہ چھوڑیں۔خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے کو نیویارک میں منعقدہ اجلاس میں متفقہ طور پر شام میں قیامِ امن کے اس نقش? راہ کی توثیق کر دی ہے جس میں شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان مذاکرات اور فائربندی شامل ہے۔امن منصوبے کے تحت 18 ماہ میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی انتخابات کروائے جانے کے لیے وقت کا مقرر کیا جائے گا اور شام عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے گا۔اس منصوبے سب سے بڑا اختلاف یہ ہے کہ کس گروپ کو دہشت گرد قرار دیا جائے اور مذاکرات میں شامل نہ کیا جائے۔ اردن کو ایسے گروپوں کی فہرست تیار کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…