اسلام آباد (نیوزڈیسک)محققین کو نئے مطالعے میں پتا چلا کہ جب والدین نے اپنے بچوں کے اپینڈیکس کے علاج کے لیے آپریشن کے بجائے اینٹی بایوٹک علاج کا انتخاب کیا تو بچے بغیر کسی آپریشن کی ضرورت کے صحت یاب ہوگئے۔ایک نئی امریکی تحقیق میں ڈاکٹروں نے بچوں میں اپینڈیکس کے علاج کے لیے اینٹی بایوٹکس کو متبادل علاج قرار دیا ہے۔ تازہ ترین مطالعے میں طبی ماہرین نے کہا کہ اپینڈیکس کے درد میں مبتلا بچوں کے خاندانوں کو آپریشن کے بجائے اینٹی بایوٹکس کی پیشکش کرنا ایک محفوظ علاج ہو گا جس کے نتائج نسبتا بہتر ہو سکتے ہیں۔محققین کو نئے مطالعے میں پتا چلا کہ جب والدین نے اپنے بچوں کے اپینڈیکس کے علاج کے لیے آپریشن کیبجائے اینٹی بایوٹک علاج کا انتخاب کیا تو بچے بغیر کسی آپریشن کی ضرورت کے صحت یاب ہو گئے۔اس کے علاوہ اینٹی بایوٹک علاج کرانے والے بچوں کو صحت یابی کے لیے اسپتال میں کم وقت گزارنا پڑا تھا جبکہ ان کا اسپتال کا بل آپریشن کے مرحلے سے گزرنے والے بچوں کے مقابلے میں کافی کم تھا۔