جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

زندگی میں خوشگوار تبدیلی کیلئے چند مفید مشورے

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)عام طور پر ہم اپنی روز مرہ مصروفیات کے باعث ہر چیز سے بیزار اور اکتاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جبکہ ہمارے اندر کہیں کسی خوشگوار تبدیلی کی خواہش بھی موجود ہوتی ہے جس سے زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہو سکیں۔ماہرین کی طرف سے ان مسائل کے حل کیلئے چند تجاویز پیش کی گئی ہیں جن پر عمل پیرا ہونے سے آپ بڑی حد تک زندگی کی اکتاہٹ جیسے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرکے خوشگوار زندگی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ صبح سویرے اٹھ کر سب سے پہلے کبھی ٹی وی یا ریڈیو نہ چلائیں۔ بلکہ کو شش کریں ہر صبح دس منٹ کیلئے مراقبہ کریں اور ان لوگوں کو ذہن میں لانے کی کوشش کریں جو بغیر کسی غرض کے آپکا ساتھ دیتے ہوں۔جب کبھی کچھ فارغ وقت میسر آئے توکہیں سیر کیلئے نکل جائیں اور فطرت کے نظاروں سے لطف اٹھائیں۔ضرورت کے بعد اپنے سمارٹ فونز اور انٹرنیٹ کو بند کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ بازار سے جب بھی کچھ لینے جائیں تو خریداری کی فہرست لکھ کر ساتھ رکھنے کی بجائے اپنی یاداشت کو کام میں لائیں۔اگر کسی کام میں دل نہ لگ رہا ہو تو چند لمحوں کیلئے سب کام چھوڑ کر لمبی لمبی سانسیں لیں۔صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے ای میلز چیک نہ کریں۔ غسل کے دوران شیمپو کرتے ہوئے ہمیشہ انگلیوں کی پوروں سے سر پر مالش کریں۔فوری ٹینشن سے نجات کیلئے چہرے پر موجود چیک بون کے نچلے حصے کو آہستہ آہستہ تیس سیکنڈز کیلئے دبائیں۔ذہنی دباو¿ سے بچنے کیلئے خصوصاً خواتین دن میں تین سے چار کپ کافی کا استعما ل یقینی بنائیں۔ ذیادہ سے ذیادہ پانی پیئیں اور کسی بھی خالی جگہ پر دس منٹ تک چھلانگیں لگائیں۔سر درد سے فوری آرام کیلئے ماتھے کے اطراف میں موجود نازک جگہ پر ہاتھ کے انگھوٹے سے آہستہ آہستہ تیس سیکنڈز کیلئے مساج کریں۔ گھر داخل ہوتے ہی سب سے پہلے اپنے جوتے اتاریں اور سونے کے کمرے کا درجہ حرارت معتدل رکھنے کی کوشش کریں۔صبح سویرے اٹھ کر ٹھنڈے پانی کے گلاس میں ایک لیموں نچوڑ کر پی لیں۔اس سے آپکی جلد ہمیشہ تروتازہ اور جوان رہے گی۔ماہرین کی رائے مطابق یاداشت کو تیز کرنے کیلئے چیونگم کھانے کو عادت بنا لیں۔ صبح جاگنے پر آنکھوں کے بوجھل پن سے فوری نجات کیلئے دو ٹی بیگز کو پانچ منٹ گرم پانی میں رکھیں۔ گرم پانی سے باہر نکال کر تھوڑا ٹھنڈا کر کے دس منٹ کیلئے آنکھوں پر رکھ لیں اس سے ناصرف آنکھوں کا بوجھل پن ٹھیک ہو گا بلکہ سیاہ ہلکوں کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ناشتے میں سونف کا استعمال یقینی بنائیں اس سے آپ کولیسٹرول ،ذیابیطیس اور دل کی بیماریوں سے بڑی حد تک محفوظ ہو جائیں گے۔وزن کم کرنے کیلئے ہمیشہ واک کرنے سے قبل ایک کپ سبز چائے کا استعمال ضرور کریں۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…