الریاض(نیوزڈیسک ) دہشتگرد تنظیم داعش نے دھمکی دی ہے کہ سعودی عرب کومسلم ممالک کا اتحاد بنانے اور مغربی اتحاد کے ساتھ تعاون کرنے پر سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔سعودی عرب نے حال ہی میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے 34مسلم ممالک پر مشتمل اتحاد بنایا ہے جس کے جواب میں داعش نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں سعودی عرب کومسلم ممالک کا اتحاد بنانے اور مغربی اتحاد کے ساتھ تعاون کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔داعش کے شدت پسندوں نے ویڈیو کے آخر میں ایک شخص کا سرقلم کرنے کا منظر بھی دکھایا ہے اور کہا ہے کہ جو بھی مغربی ممالک کے ساتھ تعاون کرے گا اس کا یہی انجام ہو گا۔
34مسلمان ممالک کے اتحاد کوبنتے ہی بڑی دھمکی مل گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں