بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

عرب ریاست کے سربراہ نے اپنی قوم کو’بکاو لوگ‘ قرار دے ڈالا

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(نیوزڈیسک)شام کے صدر بشارالاسد نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں متنازع نوعیت کا انداز تکلم اختیار کرتے ہوئے اپنی قوم کو’بکاو¿ لوگ‘ قرار دے کر ان کی کھلے عام توہین کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ہالینڈ کے ایک صحافی سے مکالمے کے لیے دوران صدر اسد نے بیشتر سوالوں کے جواب میں ”پیسے“ اور ”مال“ کا لفظ استعمال کیا اور یہ باور کرانے کی کوشش کی ان کے خلاف میڈیا میں جتنے بھی الزامات عاید سامنے آرہے ہیں ان کے پس پردہ لوگوں کا پیسے کے عوض جھوٹ کار فرما ہے۔یورپی صحافی نے شام کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے ایک مجمل سوال پوچھا تو صدر اسد نے اس کے جواب میں قوم کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کا شکریہ ۔ میں نے گھر جانے کے لیے بوریا بستر گول کرلیا تھا۔ مگر اب میں اپنی جگہ پرنہ صرف قائم ہوں بلکہ قائم رہوں گا۔ہالینڈ کے ایک ریڈیو پروگرام سے وابستہ صحافی نے صدر بشارالاسد سے شام سے متعلق مسلمہ عالمی سیاست، ماہرین کی آراء، اقوام متحدہ کے بیانات، دہشت گردی اور جمہوریت سے متعلق یورپی یونین کے دیرینہ موقف اور شام میں پرامن انتقال اقتدار کے بارے میں عمومی سوالات کیے مگر صدر اسد ان تمام سوالوں کے جوابات میں “پیسے، لالچ اور مال ودولت” کا حوالہ دے کر اصل موضوع سے ہٹ جاتے۔یورپی صحافی نے جب ان سے شام میں اپوزیشن کو دی گئی آزادیوں سے متعلق سوال پوچھا تو اس کا جواب بھی “سوال گندم جواب چنا” کے مصداق رہا۔ صدر نے اس کے جواب میں کہا کہ شام کا ملک میری ملکیتی فرم نہیں۔انہوں نے شام کی سرکاری جیلوں میں زیرحراست شہریوں کو اذیتیں دینے، جنگی جرائم کے ارتکاب اور ماورائے قانون لوگوں کو ہلاک کرنے کے بارے میں سوال کا جواب بھی “مال” کے ساتھ جوڑ دیا اور کہا کہ “کسی کو پیسے دے کر من پسند کہانی گھڑی جا سکتی ہے.” اسی طرح کا ایک سوال یہ پوچھا گیا کہ شام میں جاری جنگ نے لاکھوں لوگوں کو یورپ کی طرف ھجرت پرمجبور کیا۔ شہریوں کی ھجرت کے نتیجے میں دہشت گردی بھی دوسرے ملکوں تک پھیلی۔ آپ اس پرکیا تبصرہ کریں گے؟ انہوں نے جواب میں کہا کہ ”یورپ کے بیشتر عہدیدار پٹرول اور ڈالر کے بدلے میں اپنی اقدار بھی بیچ ڈالتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…