بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

دل کے مریضوں کو ہارٹ فیل سے بچانے والا ننھا پیراشوٹ تیار

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) دل کے مریضوں کی زیادہ تر اموات ہارٹ فیل ہونے سے ہوتی ہیں لیکن اب پیراشوٹ جیسے ایک چھوٹے سے آلے سے دل کو ناکارہ ہونے سے بچایا جاسکتا ہے جس سے کئی مریضوں کو قبل از وقت موت سے بچایا جاسکتا ہے۔لندن کے اسپتال کی یہ پیراشوٹ نما ایجاد وہاں مو¿ثر ثابت ہوتی ہے جہاں دل کو بچانے کے تمام روایتی طریقے ناکارہ ہوجاتے ہیں۔ اس پیراشوٹ کو ایجاد کرنے والے ماہرین کے مطابق اس کی موٹائی 64 سے 86 ملی میٹر تک ہے جو مختلف جسامت کےقلب میں سماسکتی ہے کیونکہ ہر شخص کا دل ایک جیسا نہیں ہوتا اور اسے پمپ کرنے والے مرکزی چیمبر( خانے) میں نصب کیا جاتا ہے جہاں کے پٹھے ( مسلز) ناکارہ ہوجاتے ہیں اور دل درست انداز میں خون پمپ نہیں کرپاتا۔ماہرین کے مطابق ابتدائی طور پر اسے 70 سالہ ایسے شخص کے دل میں نصب کیا گیا جو دل کے تین خطرناک دوروں کے بعد ہارٹ فیل کے قریب پہنچ چکے تھے جب کہ اس پیراشوٹ کے اس مریض پر کامیاب نتائج دیکھے گئے اور اسے نصب کرنے میں صرف 20 منٹ کا وقت لگا۔ماہرین کے مطابق یہ پیراشوٹ ایک مشینی دل کا کام کرتے ہوئے اصلی دل کو قوت دیتا ہے جس سے فوری طور پر دل کے عطیے کی ضرورت بھی کم ہوجاتی ہے۔ یہ آلہ نایٹینول دھات سے بنا ہے جس پر ایک خاص پلاسٹک فلوروپالیمر چڑھایا گیا ہے، یہ آپریشن کے بعد یہ دل کا مردہ یا متاثرہ حصہ ڈھانپ دیتا ہے اور اپنا کام شروع کردیتا ہے، اسے اینجیوپلاسٹی کی طرح ایک ٹیوب سے دل کے اندر پہنچایا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے فی الحال صرف مخصوص مریضوں پر اس کی آزمائش کی جارہی ہے جس کا خرچ 15 ہزار پاو¿نڈ یا قریباً 21 لاکھ پاکستانی روپے ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…