سکھر(نیوز ڈیسک)سکھر میں محکمہ صحت کی کیمیکل ایگزامینشن لیبارٹری روہڑی 5ماہ سے کیمیکل ایگزامنر سے محروم ہے، جس کے بعد عدالتوں میں سینکڑوں کیس التواءکا شکار ہوگئے۔کیمیکل ایگزامینشن لیبارٹری روہڑی سے 20جولائی کو ڈاکٹر طارق دریشانی ریٹائرڈ ہوئے جس کے بعد سے یہ اسامی خالی پڑی ہے۔کیمیکل ایگزامینشن لیبارٹری روہڑی میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویڑن کے 9 اضلاع خیرپور، گھوٹکی، نوشہروفیروز، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبرشہدادکوٹ، شکارپور،کندھ کوٹ اور کشمورسے قتل، ہیروئن، چرس، افیون اور شراب کے سیمپل ٹیسٹ کیلئے آتے ہیں۔کیمیکل ایگزامنر نہ ہونے کی وجہ سے بروقت ٹیسٹ نہیں ہورہے جس کی وجہ سے ان اضلاع میں 2 ہزار کیسز التواءکا شکار ہیں۔لیباٹری آفس کے سپرنٹنڈنٹ ارباب علی کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں 800سے900 سیمپل ٹیسٹ کیلئے موجود ہیں جن کاٹیسٹ نہیں ہوسکا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں