بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

امریکہ اور برطانیہ نے ویزا پالیسی میں انتہائی اہم تبدیلی کردی

datetime 15  جنوری‬‮  2015 |

واشنگٹن /لندن (نیوز ڈیسک ) امریکہ اور برطانیہ نے ویزا پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے ویزا کے اجرا سے قبل درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکہ نے اپنی ویزا پالیسیوں کو مزید سخت کرنے اور ویزے کے خواہشمند افراد کی جانچ پڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔جس کے بعد اب امریکہ اوربرطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کو ویزا کے حصول کے لیے سیکورٹی کے سخت مراحل سے گزرنا ہو گا۔ اسی صورتحال کے پیشٍ نظر امریکی ہوم لینڈ ڈپیارٹمنٹ نے ویزے کے لیے درخواست گزاروں کے فیس بک اور ٹوئٹراکاونٹس کی چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔متعلقہ حکام درخواست گزاروں کے فیس بک اورٹوئٹر اکاونٹس کا جائزہ لیں گے کہ کہیں درخواست گزار شدت پسند مذہبی رجحان تو نہیں رکھتے ۔امریکہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے برطانیہ نے بھی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی جانچ پڑتال اور سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ پاکستان سمیت دیگردوجنوبی ایشیاءکے ممالک کے باشندوں پران تبدیلیوں کااطلاق نہیں ہوگا۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…