پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ماہرہ خان کنگ خان کے ساتھ کام کرنے سے نروس کیوں،کلک کر کے پڑھیں

datetime 12  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی۔۔۔۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ بولی وڈ “رئیس” میں کام کی پیشکش قبول کرنے سے قبل انہیں معلوم نہیں تھا کہ اس کی کاسٹ میں کون ہوگا اور وہ بس کردار کے بارے میں پڑھ کر اسے کرنے کے لیے تیار ہوگئیں۔انڈین میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے فلم “رئیس” میں آڈیشن کے لیے بلایا گیا تھا اور اس کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا تاہم میں نے اپنے کردار کے سینز پڑھے جو مجھے دلچسپ لگے اور میں نے آڈیشن دے دیا۔انہوں نے بتایا کہ آڈیشن سے قبل وہ نروس تھیں کہ کہیں اپنے ڈائیلاگ بھول نہ جائیں مگر سب کچھ بہت اچھا ہوگیا جس کے بعد میری ملاقات شاہ رخ خان سے بھی ہوئی جو بہت اچھی طبیعت کے مالک ہیں۔ماہرہ خان نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان اور نواز الدین صدیقی کے مدمقابل کام کرنے کے خیال سے کچھ دباؤ کا شکار ہیں کیونکہ وہ ان دونوں کی پرستار ہیں، خوش قسمتی سے مجھے پاکستان میں کچھ بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس سے مجھے فلم کے سیٹ میں بہت مدد ملے گی اور مجھے توقع ہے کہ میں شاہ رخ اور نواز الدین صدیقی سے کافی کچھ سیکھ سکوں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستانی فلم “بن روئے” میں کام کرچکی ہیں اور اس وقت ایک اور فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں تو ٹی وی سے فلمی اسکرین کی تبدیلی کا اندازہ تو مجھے ہوچکا ہے مگر میں ایسے ماحول میں کام کرنے خیال سے نروس ہو جس کے بارے میں مجھے کچھ معلوم نہیں اور وہاں سب کچھ نیا ہوگا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…