لاہور/اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے مسئلہ پر صوبائی حکومت اور وفاقی ادارے میں اختلافات ختم کرانا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے۔ وہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صوبہ میں امن و امان کے قیام اور مجرموں و دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے تمام اداروں کو ایک پیج پر ہونا چاہئے۔ اس سوال کے جواب میں کہ پنجاب میں ڈکیتیوں، فرقہ وارانہ وارداتوں اور سنگین جرائم میں خوفناک حد تک اضافہ کے باوجود رینجرز کو ذمہ داری کیوں نہیں سونپی جا رہی، چودھری پرویزالٰہی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلاشبہ امن و امان کی صورتحال سنگین ہے لیکن سب خاموش ہیں، شہر و دیہات میں کسی کا جان و مال اور عزت محفوظ نہیں یہاں تک کہ صوبائی دارالحکومت میں روزانہ قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی دو سو سے زائد وارداتیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں امن و امان اور عوام کے جان و مال کا تحفظ وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے لیکن شہبازشریف کو غیرملکی سفارتی دوروں سے فرصت نہیں وہ آج چین میں ہوتے ہیں تو کل لندن میں، کبھی ترکی میں کبھی کہیں اور کبھی کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے بے تحاشا استعمال سے پولیس کو بھی سیاسی بنا دیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ صوبہ میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں۔
شہبازشریف کہاں ،کہاں جاتے ہیں ؟لیگی رہنماءنے میڈیاکوسب کچھ بتادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































