vپشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت17سے20دسمبر تک انسداد پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران موٹرسائیکل وغیرہ پر ڈبل سواری پر چار دنوں کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی۔