پشارو(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرےپلائے جا رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں 54 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر ہے۔ گھر گھر جاکر بچوں کوپولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے لیے سات ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔فاٹا میں ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ انسداد پولیو مہم 14 دسمبر سے شروع ہونے والی تھی تاہم سانحہ اے پی ایس کے شہداءکی برسی کے باعث مہم 17 دسمبر تک ملتوی کی گئی