ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ایک ایسا پھل جس کا روزانہ استعمال آپ کی چربی پگھلادے

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اکثر ہی سنتے آئے ہیں کہ ایک سیب روزانہ رکھے صحت مند اور توانا لیکن اب ماہرین نے سیب کی جگہ ناشپاتی کے باقاعدہ استعمال کا مشورہ دیا ہے۔امریکی ادارے لوزی آناسٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے جو لوگ ناشپاتی استعمال کرتے ہیں ان میں موٹاپے کے امکانات 35فیصد کم ہوتے ہیں۔سائنسدانوںکاکہنا ہے کہ ناشپاتی میں فائبر،وٹامن سی،میگنیشیم ،کاپر اورپوٹاشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ایک ناشپاتی کھانے سے ہمیں دن بھر میں مطلوب فائبر کی 24فیصد مقدار میسر آتی ہے اور صرف100حرارے ملتے ہیں۔یہ پھل میں کولیسٹرول،چربی اور سوڈیم سے پاک ہے جس کی وجہ سے یہ بلڈ پریشر بھی نہیں کرتا۔تحقیق کاروں نے2001ئ سے 2010ءتک مختلف ڈیٹا ما مطالعہ کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ناشپاتی اور کم وزن کا آپس میں گھیرا تعلق تھا۔ تحقیق کار ڈاکٹرکیرول اونیل کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال ہے کہ ناشپاتی میں موجود فائبر کی مقدار کی وجہ سے اس کا جسم پر خوشگوار اثر پڑتا ہے اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔اس کاکہنا تھا کہ ایک ناشپاتی کھانے سے غذائیت ملتی ہے اور جسم کو درکار منرلز اور وٹامن سی ملتا ہے،اگر لوگ ایک درمیانی ناشپاتی روز کھائیں تو اچھی صحت کے ساتھ ان کے جسم کی اضافی چربی پگھل جائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…