لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ گلاب کے پھولوں کا عرق چہرے کی دلکشی بڑھانے اور رنگ نکھارنے کے ساتھ ساتھ مزاج کو خوشگوار بھی رکھتا ہے۔عرق گلاب کی ایک اہم خوبی یہ بھی ہے کہ یہ اپنی مسحور کن خوشبو کے باعث انسانی مزاج کو خوشگوار بنادیتا ہے اور چڑچڑا پن ختم کردیتا ہے اور انسان خود کو پرسکون محسوس کرتا ہے۔عرق گلاب بالوں کی خشکی اور بالوں کے گرنے کے عمل کو روک دیتا ہے اس لیے عرق گلاب قدرتی کنڈیشنر کا کام کرتے ہوئے بالوں کو بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔اس کے علاوہ عرق گلاب جلد کو ہائیڈریٹ، موئسچرائز اور تازگی دے کر نکھار پیدا کرتا ہے۔عرق گلاب جلد پر ہونے والی جلن اور خارش کو ختم کرتا ہے، داغوں اور جلد کی کئی بیماریوں کو دور کرتا ہے،جلد کے مساموں میں پھنس جانے والی مٹی اور چکناہٹ کو بھی ختم کرتا ہے۔اس کی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی وجہ سے جلد کے خلیوں کو مضبوط کرکے اس کے ٹشوز کو دوبارہ سے بناتا ہے اور جلد پر ہونے والی زخموں کا بھی علاج کرتا ہے جبکہ عرق گلاب کے چند قطرے تکیے پر چھڑکنے سے ایک اچھی اور میٹھی نیند کی امید کی جاسکتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں