منی سوٹا(نیوز ڈیسک) امریکی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا ” پیس میکر“ تیار کیا ہے جو روایتی پیس میکر سے دسویں حصے کے برابر ہے اور اسے براہِ راست ایک شریان ( فیمرل وین) میں نصب کیا جاسکتا ہے جس کی بیٹری 10 سال کے لیے کارآمد ہے اور بیٹری ختم ہونے پر ایک دوسرا پیس میکر نصب کیا جاسکتا ہے۔اس پیس میکر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے براہِ راست قلب میں نصب کیا جاسکتا ہے اور یہ ماضی کے بھاری بھرکم پیس میکر کی طرح جگہ نہیں گھیرتا اور کم پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ پیس میکر کی باضابطہ فروخت کے لیے اسے کئی مریضوں پر آزمایا گیا اور اس کے 100 فیصد نتائج برآمد ہوئے، اس کا وزن ایک سکے سے بھی کم ہے اور اسی لیے یہ کم پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے جب کہ اسے رکھنے کے لیے اندرونی جلد میں کوئی جگہ بنانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ہمارے دل کی باقاعدہ دھڑکن ایک بہت بڑی نعمت ہے اور پیس میکر بجلی کے سگنل بھیج کر دل کی دھڑکن کو برقرار رکھتے ہیں، دل کی سست دھڑکن کا ایک ہی علاج ہے کہ دل میں پیس میکر نصب کردیا جائے