واشنگٹن(نیوزڈیسک)افغانستان کی دلدل،داعش کی حکومت۔!، امریکی محکمہ دفاع کے اعتراف نے کھلبلی مچادی،امریکی محکمہ دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ 2015 میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا،داعش کے کچھ حامیوں نے بالخصوص ننگرہار صوبے کے کچھ علاقوں میں اپنا قبضہ جما لیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوپینٹاگون کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایاگیاکہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال میں ابتری نوٹ کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں شماریاتی انداز میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس تجزیاتی رپورٹ میں پڑتال کی گئی ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں کی تعداد اور رحجانات کیا رہے۔ س رپورٹ میں افغانستان میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے خطرے کا بھی اعتراف کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ داعش کے کچھ حامیوں نے بالخصوص ننگرہار صوبے کے کچھ علاقوں میں اپنا قبضہ جما لیا ہے۔