اسلام آباد(نیوزڈیسک)ریحام خان لندن سے واپسی کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل سے منسلک ہو گئی ہیں۔ اپنے پہلے ہی پروگرام میں ریحام کی اپنے سٹاف سے نہ بنی۔ جبکہ ایک مشکل ریحام خان کے لیے مشکل کا باعث بنی ہوئی ہے۔ ابھی تک ریحام خان کے پروگرام میں کسی بڑے سیاستدان نے آنے کے لیے حامی نہیں بھری چونکہ کسی بھی پروگرام کی کامیابی کے لیے مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کا اکٹھے بیٹھنا ضروری ہے مگر تحریک انصاف کا ریحام خان شو میں جانے کا دور دور تک کوئی آثار نہیں جبکہ مسلم لیگ ن بھی ریحام خان شو میں جانے سے گریزاں ہیں۔