اسلام آباد،پشاور(آن لائن)سانحہ آرمی پبلک سکول کی مرکزی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت ملک کی سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،اس سے قبل سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کے اہل خانہ اور دیگر لواحقین اپنے پیاروں کی تصاویرکے ساتھ تقریب شریک ہوئے ،ان کی آمد پر وزیراعظم نوازشریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تمام شرکا کھڑے ہوگئے۔وزیراعظم ،آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے شہدا کے لواحقین کو فرداً فرداً خوش آمدیدکہا،تقریب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،اے این پی کے رہنما غلام بلورسمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں،تقریب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،وزیر دفاع خواجہ آصف ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک ،گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب ،وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی شریک ہیں،سانحہ کی یاد میں اور شہدا و اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب ،سندھ ،بلوچستان ، خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل ہے، جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں سکولوں اور کالجوں میں شہدائے اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب کا منظر دیکھ کر پھر پرانی یاد تازہ ہوگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































