واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ 25 سال کی عمر میںپہلے بچے کو جنم دینے والی خواتین کی صحت 40 سال کی عمر میں بانسبت ان خواتین سے بہتر رہتی ہے جو 15 سے 24 سال کی عمر میں اپنے پہلے بچے جنم دیتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹین ایج ماﺅںکو اپنی درمیانی عمر میں صحت کے حوالے سے شکایات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق نوجوانی میں بچے کی پیدائش بعد کی عمر میں صحت کی خرابیوںکا باعث ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں 20 سے 24 سال کی زیادہ تر خواتین ماں بن جاتی ہیں۔ ماہرین نے اپنی تحقیق کو 3348 خواتین پر آزمایا۔ اس تحقیق سے وابستہ خواتین نے 15 سے 35 سال کی عمر میں پہلے بچ کو جنم دے چکی تھی اور ان کی صحت کو پوئر سے ایکسیلنٹ کے طور پر جانچا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ خواتین جنہوں نے 25 سے 35 سال کی عمر میں بچے کو جنم دیا تھا انہوں نے اپنی صحت بہتر قرار دیا جبکہ جن خواتین نے اپنی ٹین ایج میں پہلے بچے کو جنم دیا تھا ان کی صحت سے متعلق کچھ شکایات درج کی گئی تھیں۔