ڈونیڈن(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے مسلسل 12 ویں ہوم ٹیسٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، ٹیم2012 سے اب تک اپنے ملک میں ایک بھی ٹیسٹ نہیں ہاری، یہ اس کا اپنے گراﺅنڈز پر ناقابل شکست رہنے کا دوسرا بڑا سلسلہ ہے۔اگر آئی لینڈرز کے خلاف دوسرے میچ میں بھی کیویز فاتح یا پھر مقابلہ ڈرا کرنے میں بھی کامیاب رہے تو سب سے زیادہ مسلسل 13 ہوم میچز میں ناقابل شکست رہنے کا قومی ریکارڈ برابر کردیں گے جو مارچ 1987 سے مارچ 1991 کے درمیان قائم ہوا تھا۔ برینڈن میک کولم کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے 28 میچز میں سے 10 ٹیسٹ جیتے ہیں۔وہ کیویز کو کم سے کم 10 فتوحات سے ہمکنار کرنے والے تیسرے کپتان ہیں۔ اسٹیفن فلیمنگ (28) اور جیف ہاورتھ (11)ان سے آگے ہیں۔میک کولم نے جنوری 2013 میں ٹیم کی قیادت سنبھلی، اس عرصے میں صرف تین دیگر کپتانوں نے ان سے زیادہ ٹیسٹ فتوحات حاصل کیں، ان میں کلارک اور کک (13، 13 مرتبہ) اور مصباح الحق (11) شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ نے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع



















































