منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

الیکٹرانک سگریٹس بھی صحت کے لیے نقصان دہ

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی محققین کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک سگریٹس بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ای سگریٹ میں استعمال کیے جانے والے زیادہ تر ذائقے دار سیال مادوں کا سانس کی بیماریوں کے ساتھ ربط پایا جاتا ہے، جو پھیپھڑوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ماہرین کی رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں دستیاب چار ای سگریٹس میں سے تین میں ایسے لیکوڈ ذائقے استعمال کیے جا رہے ہیں جن کا سانس کی بیماریوں سے تعلق پایا گیا ہے۔ ای سگریٹ ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جو بیٹری سے چلتی ہے۔ ان سگریٹوں میں مائع حالت میں نکوٹین بھری جاتی ہے جو بیٹری کے گرم ہونے کی صورت میںدھوئیں میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ عام سگریٹوں کی طرح سگریٹ نوش اس نکوٹین کو کش کے ذریعے اپنے پھیپھڑوں میں اتارتے ہیں۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بغیر ریگولیشن کے مارکیٹ میں دستیاب یہ سگریٹس بھی مضر صحت ہو سکتے ہیں۔اس سلسلے میں امریکا میں ایسے مطالبات بھی اٹھنے لگے ہیں کہ ان ای سگریٹس پر بھی حکومتی کنٹرول قائم کیا جائے ورنہ دوسری صورت میں نوجوانوں میں اس کی لت عام ہو سکتی ہے۔ ای سگریٹ بنانے والی کمپنیوں نے نوجوانوں کو متوجہ کرنے کے لیے جو ذائقے متعارف کرائے ہیں، ان میں تین کے مضر صحت ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کل چار مصنوعی ذائقوں کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا ہے۔ نتائج کے مطابق ان میں سے تین کاٹن،سکویرٹس فروٹ کینڈی اور کپ کیک میں ایسے عناصر پائے گئے ہیں، جو سانس کی بیماریوں کی وجہ یا انہیں مزید خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ انوائرنمنٹل جینیٹکس کے پروفیسر ڈیوڈ کرسٹیانی کے بقول مختلف ای سگریٹوں میں نکوٹین کی تعداد بھی مختلف ہوتی ہے جبکہ اس میں ایسے کیمیکلز بھی ہو سکتے ہیں جو کینسر کی بیماری پیدا کرنے کے حامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی سٹڈی یہ واضح ہے کہ ای سگریٹوں کے کچھ ذائقوں میں پائے جانے والے کیمیکلز پھیپھڑوں کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…