ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نیند کم کرنیوالوں کیلئے سب سے بڑا نقصان اوربچنے کا طریقہ کیا؟ امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشاف

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نیند آپ کی صحت کےلئے اندازوں سے بھی زیادہ اہم ہے اور نتائج سے یہ ثابت بھی ہوا ہے۔لاس اینجلس کے سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں نیند کی کمی کے انسولین کی حساسیت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ چھ ماہ تک بہت زیادہ چربی والی غذاﺅں کے استعمال سے اگر انسولین کی حساسیت میں 21 فیصد کمی آتی ہے تو محض ایک رات کی نیند کی کمی ہی انسولین کی حساسیت کی شرح 33 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔محققین نے بتایا کہ تحقیق کے مطابق ایک رات کی نیند کی محرومی بھی چھ ماہ تک ناقص غذاﺅں کے استعمال کے مقابلے میں زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ نیند بلڈ شوگر لیول کو مستحکم رکھنے، موٹاپے اور ذیابیطس جیسے امراض کا خطرہ کم کرتی ہے۔تحقیق کے مطابق اگر آپ خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کرتے ہیں اور مناسب غذا بھی لیتے ہیں مگر نیند کی کمی کا شکار ہیں تو آپ کی صحت متاثر ہوگی۔بیشتر افراد متوازن غذا کی اہمیت کو تو سمجھتے ہیں مگر نیند کی افادیت کے حوالے سے واقف نہیں۔ماہرین کے مطابق اگر آپ نیند کی کمی سے ہونے والے نقصان کے اثرات کو کم کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کیلئے چوبیس گھنٹے میں کم از کم چھ گھنٹے نیندکو ممکن بنانا انتہائی ضروری ہے۔یہی وہ واحد طریقہ ہے جس کے ذریعے ان نقصانات کے اثرات کو کم کیاجاسکتاہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…