پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

چند ایسی عادتیں جو آپ کی موت کا سب بھی بن سکتی ہیں

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بہت زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا مختلف جان لیوا امراض کا باعث بن کر قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ وہ بات ہے جو اکثر افراد کو معلوم ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس سے ہٹ کر بھی چند عام عادات آپ کو موت کے دہانے پر پہنچاسکتی ہیں؟ یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کسی فرد کی چھ عادات ایسی ہوتی ہیں جو مختلف امراض کا باعث بن کر زندگی کے دورانیے کو کم کرسکتی ہیں۔ ان عادات میں ناقص غذا کا استعمال، تمباکو نوشی، دن بھر میں سات گھنٹے سے زائد دورانیے تک بیٹھے رہنا، نو گھنٹے سے زیادہ یا چھ گھنٹے سے کم سونا، الکحل کا استعمال اور جسمانی سرگرمیوں سے بالکل دور رہنا۔ محققین کا کہنا ہے کہ جس شخص میں یہ چھ عادات ہو اس میں اگلے چھ سال میں موت کا خطرہ پانچ گنا زیادہ ہوتا ہے۔ سڈنی یونیورسٹی کی اس تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا اور طویل دورانیے یا بہت کم وقت تک سونا بھی قبل از وقت موت کا خطرہ کئی گنا بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔ چھ سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق کے دوران 45 سال سے زائد عمر کے دو لاکھ 30 ہزار افراد کا جائزہ لیا گیا۔ محققین کے مطابق طرز زندگی کے مخصوص پہلو?ں کا جائزہ لینے کے چھ عادات کا تعین کیا گیا ہے جو قبل از وقت موت کا باعث بن سکتی ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ ماہ ایک امریکی تحقیق میں یہ انتباہ کیا گیا تھا کہ بہت زیادہ ٹیلیویڑن دیکھنے کی عادت کینسر، جگر کے امراض اور پارکنسن سمیت آٹھ امراض کا شکار بناسکتی ہے۔ نیشنل کینسر انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ساڑھے تین گھنٹے سے زیادہ ٹیلیوڑن دیکھنا نہ صرف امراض قلب اور کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے بلکہ ذیابیطس، انفلوائنزا، نمونیا، پارکنسن اور جگر کے امراض کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…