اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ تھری ڈی گیمز یاداشت کو بہترین بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین کے مطابق تھری ڈی گیمز کھیلنے والے افراد کی آنکھوں اور ہاتھوں کے درمیان تال میل بہتر بن جاتا ہے جبکہ ان کے کسی اچانک ہوئے عمل پر ردعمل دینے کی صلاحیت بھی گیم نہ کھیلنے والوں سے بہتر ہوتی ہے۔ جرنل آف نیوروسائنس میں شائع تحقیق کے مطابق تھری ڈی گیمز کھیلنے والوں میں بڑھاپے میں بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہونے کے بھی کم امکانات ہوتے ہیں۔ تحقیق کے دوران گیم نہ کھیلنے والے ایک گروپ کو روزانہ دو ہفتوں کے لیے تیس منٹ تھری ڈی گیمز کھیلائی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو ٹو ڈی گیمز کھیلائی گئی۔ نتائج میں پایا گیا کہ جن افراد نے تھری ڈی گیمز کھیلی تھے انہوں نے یادداشت کے ٹیسٹ میں بہتر نمبر حاصل کیے جبکہ ٹوڈی گیمرز کے سکورز میں کوئی فرق نہیں آیا۔ ریسرچ کے سربراہ ڈین کلیمنسن نے کہا کہ تھری ڈی گیمز کھیلنے والوں کے پاس گیم کھیلنے کے دوران معلومات تک رسائی زیادہ تھی اور یہ گیمز زیادہ پیچیدہ تھی۔