جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

سرخ مرچ، سبزدھنیا،پودینہ ذہنی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم ہے

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) برازیل کی تازہ تحقیق کے مطابق سرخ مرچ، سبزدھنیا،پودینہ اور کیمومائل والے کھانے ذہنی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم ہے۔ ماہرین کے تحقیق کے مطابق جڑی بوٹیوں اور مصالحوں میں ایپی جینن مرکب بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو نیورونز کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ دماغی خلیوں کے آپسی تعلق کو مضبوط بناتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایپی جینن خوشبودار مرکبات میں سے ایک ہے جو شجوفرینیا،ذہنی تنا?،الزائمر اور پارکنسنز جیسی بیماریوں کے علاج میں مدد گار ہے جبکہ لیباٹری کے تنائج نے بھی ثابت کر دیا کہ ایپی جینن 25 دنوں میں نیورونز کے پیچیدہ تعلقات کو مضبوط بنا دیتا ہے۔ ماہرین کی گزشتہ تحقیق میں خوشبو والے مرکب یاداشت اور سیکھنے کی صلاحیت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں اور ہارمون ،اوسٹروجن کے متاثرہ لیول کو درست رکھنے میں بھی اہم ہے۔ اوسٹروجن ایک ہارمونز ہے جو ذہنی نشوونما، بلاغت،کام اور نیورونز کی پلاسٹک سٹی کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اس ہارمونز کے لیول کے متاثر ہونے سے ذہنی تنا?،شجوفرینیا جیسی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔ ایسی خوراک جس میں بہت زیادہ مقدار میں خوشبودار مرکب ہوں کھانے سے اوسٹروجن کے افعال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان خوشبودار مرکبات کے متبادل کے طور پر ایپی جینن زیادہ موثر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اپی جینن میں کچھ کیمکل تبدیلیاں کر کے مستقبل میں دماغی بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال کرنے کیا جا سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…