اسلام آباد(نیوز ڈیسک )برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ شراب کے دو چھوٹے گلاس 4.5 یونٹ پینے سے الزائمر کے مریضوں میں موت کے خدشات میں 77 فیصد کمی آ جاتی ہے۔ ماہرین نے 321 لوگوں پر جو الزائمر کے ابتدائی مرحلے سے گزر رہے تھے کی شراب پینے کی عادت کے علاوہ مریضوں کی جنس،رہن سہن،عمر کو مد نظر رکھ کر یہ مطالعہ کیا گیا۔ ماہرین کی تین سال کی ریسرچ کے مطابق 8 فیصد مریض بلکل شراب نہیں پیتے تھے جبکہ 4 فیصد افراد شراب کے 4.5 یونٹ سے زیادہ روز پیتے تھے اور 17 فیصد افراد 3 سے 4.5 یونٹ شراب روزانہ پیتے تھے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ان مریضوں میں سے جنہوں نے روزانہ شراب پی ان کے زندہ رہنے کے امکانات بڑھ گئے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ان کے مطالعے کے مطابق شراب کی معتدل مقدار الزائمر کے مریضوں میں زندہ رہنے کے امکانات بڑھا دیتی ہے جبکہ معتدل شراب الزائمر کے علادہ دل کی بیماریاں میں کمی،ذہنی صلاحت میں اضافہ کا بھی باعث بنتی ہے۔برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز مردوں کو شراب کے 3سے 4 یونٹ جبکہ خواتین کو 2 سے 3 یونٹ پینے کی صلاح دیتی ہیں جبکہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کا مقصد یہ نہیں کہ الزائمر کے مریض شراب پینے شروع کر دیں کیونکہ ابھی شراب کے مقررہ لیول اور ذہنی صلاحیت پر اس کے اثرات پر مزید تجربات جاری ہیں۔