کراچی(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے ,پی ایس ایل میں بطور کھلاڑی میرے لیے شرکت ممکن نہیں ہوگی،محمد عامر کی ٹیم میں واپسی سے میرا کوئی لینا دینا نہیں،وقار یونس سے اختلافات کسی سے ڈھکے چھٹے نہیں,ٹیم کا کوچ باب وولمر جیسا ہونا چاہیے جو ٹیم کو متحد کرسکے ، پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان نے کہاکہ پی ایس ایل میں بطور کھلاڑی شامل نہیں ہونا چاہتا بلکہ کسی ذمہ داری کےساتھ پی ایس ایل کاحصہ بنناچاہتاہوں۔ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے امکانات کے معاملے سے لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس سے یونس خان کے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اس حوالے سے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ٹیم کا کوچ گورا ہویا کالا،آنجہانی باب وولمر جیسا ہونا چاہیے جو ٹیم کو متحد کرسکے ۔بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ لازمی ہے، دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے قریب آنا چاہتے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے،پاک بھارت سیریز سے نوجوان کرکٹرزکوپریشرمیں کھیلنے کا موقع ملتاہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ پر بات کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ورلڈٹی20سے پہلے ٹیم میں مستقل مزاجی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں ٹیم کو بہتر بنانے کیلئے میرے پاس بہت مشورے ہیں۔
وقاریونس سے اختلافات،یونس خان نے سچ سچ بتادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ



















































