ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی‘ آئی سی سی سیکیورٹی پر کڑی نظر رکھے گی

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران آئی سی سی سیکیورٹی معاملات پر کڑی نظر رکھے گی۔بھارتی پولیس اور دیگر اداروں کی معاونت سے حفاظتی انتطامات کو فول پروف بنانے کی کوشش ہوگی، مختصر فارمیٹ کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بیٹنگ پچز تیار کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہاکہ بنگلہ دیش میں انڈر 19ورلڈکپ ہو یا بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سیکیورٹی اولین ترجیح بن گئی ہے۔کھلاڑیوں کے ساتھ صحافیوں اور تماشائیوں کے تحفظ کا خیال رکھنا بھی اہم ہوگا، بھارت میں میگا ایونٹ کے دوران بھی آئی سی سی سیکورٹی معاملات پر کڑی نظر رکھے گی، ہر وینیو پر مقامی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی معاونت سے انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔پچز کی تیاری کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بیٹنگ ٹریک تیار کیے جائیں گے جہاں پہلے کھیلنے یا ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کو زیادہ فرق محسوس نہ ہو۔بھارت کی جانب سے سلو پچز تیار کرکے پروٹیز کا شکار کرنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ دو ملکوں کی باہمی سیریز میں پالیسی مختلف ہوسکتی ہے لیکن ا?ئی سی سی ایونٹ میں خیال رکھا جاتا ہے کہ کسی ایک کو فائدہ پہنچانے والا ٹریک نہ ہو، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ہمارے ماہرین پچز کی تیاری کے کام کی نگرانی کرینگے۔یہاں کی کنڈیشنز ا?سٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے مختلف ہونے کی وجہ سے ٹریک تھوڑے سلو ہوسکتے ہیں لیکن بیٹنگ کیلیے سازگار ہونگے۔ یاد رہے کہ پروٹیز سے ناگپور ٹیسٹ کیلئے ناقص پچ بنانے کی رپورٹ میچ ریفری جیف کرو آئی سی سی کے حوالے کرچکے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…