واشنگٹن (نیوزڈیسک)کیلی فورنیامیں حملے ،امریکہ نے ویزے کی شرائط سخت کردیں ،اکثریت پاکستانیوں کی متاثر
امریکا نے کیلی فورنیا میں فائرنگ کے واقعے کے بعد کے ون ویزا پروگرام میں تبدیلی پر غور شروع کردیا ہے۔ کے ون ویزا کے تحت کوئی بھی امریکی شہری اپنے منگیتر کو امریکا بلاسکتا ہے۔کیلے فورنیا میں فائرنگ کے واقعے کے بعد منگیتر کو امریکا بلانے سے متعلق کے۔ ون ویزا پروگرام پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔واقعے میں ملوث ملزم رضوان فاروق نے اپنی بیوی تاشفین ملک کو شادی سے پہلے فیانسی ویزا پر ہی امریکا بلایا تھا۔وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے صدر بارک اوباما ، فیانسے ویزا پروگرام میں تبدیلی کے لیے کانگریس سے بات کرنے پر غور کررہے ہیں۔سید رضوان فاروق اور اس کی اہلیہ تاشفین ملک پر کیلے فورنیا میں فائرنگ کرکے چودہ افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ واقعے کے کچھ دیر بعد دونوں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے۔
کیلی فورنیامیں حملے ،امریکہ نے ویزے کی شرائط سخت کردیں ،اکثریت پاکستانیوں کی متاثر
11
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں