پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کی داعش کیخلاف اہم کامیابی

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی ّ(نیوزڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش سے تیل کون خریدتا ہے اور اس تنظیم کا تیل بیچنے کے لئے دلالی کون کرتا ہے؟ یہ سوال بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ داعش کا تیل خریدنے اور اس کی دلالی کرنے والوں کو والوں کو اس تنظیم کے ساتھی اور حمایتی قرار دیا جاتا ہے۔ ایک طرف تو روس نے ترک صدر طیب اردوان پر داعش سے تعلقات کا الزام لگایا تو دوسری طرف ترک حکام نے تیل کے کاروبار سے تعلق رکھنے والی کئی روسی شخصیات کے نام بتادئیے کہ وہ داعش سے بھی تعلقات رکھتے ہیں۔ ادھر دنیا اس تنازعے میں الجھی ہوئی تھی تو دوسری طرف بھارت کی سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مارکیٹنگ منیجر کو داعش کے ساتھ تعلقات کے الزام میں خود بھارتی ایجنسیوں نے ہی گرفتار کرلیا ہے۔نیوز سائٹ dnaindiaکے مطابق محمد سراج الدین کو سپیشل آپریشن گروپ اور راجستھان پولیس نے جے پور شہر سے گرفتار کیا۔ بھارتی حکام کے مطابق ملزم پر داعش کی مدد، اس کے ساتھ تعلقات اور بھارت میں اس کے عزائم کو فروغ دینے اور اس کے لئے لوگ بھرتی کرنے کے الزامات بھی ہیں۔ ملزم کے قبضے میں سے داعش کے کئی میگزین اور ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ اس کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے متعلق بھی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، جن سے کچھ قابل اعتراض مواد پہلے ہی برآمد کیا جاچکا ہے



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…