نیویارک(نیوزڈیسک)امریکہ میں ایک طرف جہاں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ان دنوں کچھ لوگ زہر اگل رہے ہیں وہیں دوسری طرف ایک شہر ایسا بھی ہے جہاں مقامی انتخابات کے بعد سٹی کونسل میں مسلمانوں کی اکثریت ہوگئی ہے یہ ریاست مشی گن کا شہر ہے جہاں کبھی بیشتر آبادی پولش کیتھولکس کی ہوا کرتی تھی لیکن گذشتہ دو عشروں میں ان کی آبادی سمٹ کر اب مشکل سے 10فیصد رہ گئی ہے اس شہر کے ہر گلی محلے میں اب اسلام اور مسلمانوں کی تہذیب وثقافت کاااثر دکھائی دیتا ہے برقع پوش اور حجاب میں لپٹی خواتین سکول کے بعد مسجد میں قرآن کی تعلیم حاصل کررہے ہیں بچے شہر کی مساجد سے لاﺅڈ سپیکر ز پر دی جانے والی پانچ وقت کی اذان عربی اور بنگلہ زبان میں تحریر دکانوں کے سائن بورڈز اور حلال کھانا کھلانے والے ریستوران ہر جگہ نظر آتے ہیں ۔