ریاض (نیوزڈیسک) سعودی حکام کسی جواز کے بغیر کام کی جگہوں سے غیر حاضر غیر ملکی تارکین وطن کی ڈیپورٹیشن کا جائزہ لے رہے ہیں۔سعودی عرب میں پاکستانیوں سمیت دیگرممالک کے لاکھوں افراد مختلف محکموں اورفرموں میں کام کررہے ہیں ۔ جمعہ کو سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سعودی پاسپورٹ محکمہ6 سال سے ملک میں قیام پذیر غیر ملکی کارکنوں اور تارکین وطن کی انگلیوں کے نشانات اور بائیو میٹرک ڈیٹا بھی لینا چاہتا ہے۔محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان الیحیی نے بتایا کہ غیر ملکی تارکین وطن اپنے معاہدہ کے مطابق صرف صحت یا کسی غیر معمولی مجبوری کے تحت کام کی جگہوں سے آجر کو مطلع کرکے چھٹی لے سکتے ہیں تاہم آجر کی طرف سے ناروا سلوک، نقصان پہنچانے یا ظلم کی صورت میں محکمہ لیبر یا پولیس سے رجوع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پاسپورٹ وزارت داخلہ اور وزارت محنت کی مدد سے کام کی جگہوں سے غیر حاضر غیر ملکی تارکین وطن کو ڈیپورٹ کرنے کا جائزہ لے رہا ہے