نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہاہے کہ ان کا دورہ پاکستان نہایت مفید رہا ،پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے اوراسے آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں ،پاکستان میں جن رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں سب کو کہاکہ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لایاجائے کیونکہ پوری دنیا تبدیلی کا انتظار کر رہی ہے ایسے میں دنیا کو مایوس نہیں کریں گے، پاکستان اور بھارت علاقائی تجارت اور رفاقت میں باہمی اعتماد دکھائیں،دونوں ملکوں کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ،بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ایک گفتگومیں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہاکہ وہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے اوراسے آگے بڑھنے کے لیے کوشاں ہیں ،،دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے آپسی رشتے آگے بڑھانے کے بارے میں بات چیت ہوئی ،انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے پڑوسی ملک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے،بھارت پاکستان کے ساتھ کاروبار کے لئے ہاتھ ملانے کو تیار ہے،اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت علاقائی تجارت اور رفاقت میں باہمی اعتماد دکھائیں،ان کا کہناتھا کہ پوری دنیا تبدیلی کا انتظار کر رہی ہے ایسے میں دنیا کو مایوس نہیں کریں گے،ان کا کہناتھا کہ وہ ان کا دورہ پاکستان نہایت مفید رہا اوروہ امید کرتی ہیں کہ اس دورے کے مستقبل میں بھی بہتر نتائج برآمد ہوں گے ،سشماسوراج نے کہاکہ دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے جن رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کیں سب سے یہی کہا کہ دونوں ممالک کی عوام کو قریب لایاجائے ۔