پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

“مسلمانو ،ایک تکلیف دہ موت مرو”. کس نے اور کہاں کہا، آپ جان کر پریشان ہو جائیں گے

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ میں مسلمانوں کے لیے کام کرنے والے گروپ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) کے دفتر کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد دفتر کو خالی کرالیا گیا.خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کونسل کے کیپٹل ہل میں واقع دفتر کو جمعرات کو ایک خط موصول ہوا، جس میں سفید پاؤڈر موجود تھا.اسٹاف اٹارنی ماہا سید کے مطابق کونسل آن امریکن ریلیشنز کو موصول ہونے والے خط میں ایک دھمکی آمیز نوٹ بھی موجود تھا جس پر تحریر تھا، “مسلمانوں،ایک تکلیف دہ موت مرو”.سید کے مطابق مسلمانوں کے خلاف جاری بیانات کے بعد ہم بہت زیادہ خوفزدہ ہیں.کونسل کے ترجمان ابراہیم ہوپر کے مطابق کیلیفورنیا میں سانتا کلارا کے بے ایریا میں واقع کونسل کے دفتر کو دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد خالی کروالیا گیا.انھوں نے بتایا کہ 3 افراد نے سفید پاؤڈر کو ہاتھ لگایا تھا، جس کے بعد دفتر میں پولیس اور فائر فائٹرز کو بلا لیا گیا۔ پولیس نے پاؤڈر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا جبکہ دفتر کی تلاشی کے بعد پولیس اہلکاروں نے اسے کام کرنے کے لیے محفوظ قرار دیدیا۔جبکہ واقعے کی تحقیقات فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سپرد کر دی گئیں.رائٹرز کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم نہ ہوسکیں جبکہ مقامی انتظامیہ سے بھی فوری طور پر رابطہ نہ ہوسکا.

گذشتہ ہفتے کیلیفورنیا میں معذوروں کے سینٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد کی ہلاکت میں مسلمان جوڑے (سید رضوان فاروق اور تاشفین ملک) کے ملوث ہونے کی خبروں کے بعد سے امریکا میں مسلم مخالف جذبات دیکھے جارہے ہیں،جبکہ مسلمان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مزید محتاط ہوگئے ہیں.کونسل کو موصول ہونے والے خط میں موجود وائٹ پاؤڈر، 2001 میں ہونے والے اینتھرکس حملوں جیسا ہی معلوم ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 17 شدید بیمار ہوگئے تھے.کونسل اٹارنی ماہا سید نے گروپ کے فیس بک پیج پر کہا کہ دفتر میں منافرت بھرے پیغامات روز ہی موصول ہوتے ہیں.واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کچھ روز قبل امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگا دینی چاہیے، ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ان کے خلاف احتجاج میں شدت آگئی ہے.



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…