ٹورنٹو(نیوز ڈیسک) شامی پناہ گزینوں پر مشتمل کینیڈا کا طیارہ ٹورنٹو ائیر پورٹ پہنچ گیا ہے۔کینیڈا کا فوجی طیارہ شامی مہاجرین کے ہمراہ بین الاقوامی ائیر پورٹ پہنچ گیا۔پہلے مرحلے میں 163 شامی تارکین وطن کینیڈا پہنچے ہیں جن کا استقبال کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن تروڈو کریں گے۔ کینیڈا کی نئی لبرل حکومت نے شامہ مہاجرین کو پناہ دینے کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں آئندہ سال فروری تک 25 ہزار شامی تارکین وطن کو ملک میں پناہ دی جائے گی۔