ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ذیابیطس دانتوں کے لیے بھی تباہ کن

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)ذیابیطس دانتوں کے لیے بھی تباہ کن ذیابیطس ایک جان لیوا مرض ہے جس کے باعث بلڈ پریشر، گردوں کے امراض، فالج اور امراض قلب وغیرہ کے خطرات بڑھ جاتے ہیں جو اکثر افراد کو معلوم بھی ہے مگر اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے باعث دانتوں سے محرومی کا خدشہ بھی پیدا ہوجاتا ہے۔یہ انکشاف اپنی طرز کی پہلی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران 1971 سے 2012 کے دوران ہونے والے ایک سروے کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جس میں 37 ہزار افراد کے دانتوں کی محرومی کے کیسز کو دیکھا گیا تھا۔محققین نے دریافت کیا کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے نتیجے میں دانتوں کی محرومی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے شواہد ملے ہیں جس سے ذیابیطس اور منہ کی صحت کے درمیان تعلق ثابت ہوتا ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایسا ہوتا کیوں ہے۔محققین نے تحقیق کے دوران دریافت کیا کہ ذیابیطس کے نتیجے میں دانتوں سے محرومی کا خطرہ 34 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ان کے بقول اگر کسی شخص کے دانت کم عمری میں ہی ٹوٹنے لگے یا مختلف مسائل کا سامنا ہو تو یہ ذیابیطس کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لوگوں کا شعور اجاگر کرنا ہوگا اور خاص بات یہ ہے کہ کچھ امراض مخصوص نسلوں کو دیگر گروپس کے مقابلے میں زیادہ متاثر کرتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ذیابیطس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر منہ کی جراثیموں کے خلاف لڑنے کی طاقت کمزور ہوجاتی ہے جس سے مسوڑوں سمیت دانتوں کے دیگر سنگین امراض کا امکان بڑھ جاتا ہے۔محققین نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دانتوں کی دیکھ بھال پر زیادہ توجہ دیں جیسے برش اور خلال کرنے کے ساتھ ساتھ ڈینٹسٹ کے پاس جانا وغیرہ۔یہ تحقیق طبی جریدے پریوینٹنگ کرانک ڈیزیز میں شائع ہوئی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…