ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جلد کی خشکی اور خارش سے نجات حاصل کرنے کے گھریلو نسخے

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) جیسے جیسے موسم سرد ہونے لگتا ہے انسانی جلد خشک اور مردہ نظر آنے لگتی ہے بلکہ جسم میں جگہ جگہ خارش پریشانی کا باعث بننے لگتی ہے جس کی وجہ فضا میں خشک ہوا ہے جو انسانی جسم سے نمی کو ختم کردیتی ہے تاہم ذرا سی توجہ اور چند آسان ہدایات پر عمل کرکے اس خشک موسم میں بھی جلد کو ترو رتازہ رکھا جا سکتا ہے۔
نہانے کا دورانیہ کم کردیں: امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں دیر تک گرم پانی سے نہانے سے جلد کے اندر موجود لازمی چکناہٹ ختم ہونے لگتی ہے جس سے جلد خشک ہونے لگتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ اپنے نہانے کے دورانیہ کو 10 منٹ تک لے آئیں اور جب کہ نہانے کے لیے ہلکا گرم پانی استعمال کریں۔
صابن کا استعمال چھوڑ دیں: صابن میں انتہائی زیادہ پی ایچ موجود ہے جو انسانی جلد کی اوپری سطح کو متاثر کرتا ہے اور جلدی جلن اور خشکی کا باعث بنتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ نہانے کے بعد موئسچرائزنگ باڈی واش کا استعمال کیا جائے یا پھر نہانے کے ساتھ ہی اچھی کوالٹی کا تیل استعمال کیا جائے تاکہ جلد کی قدرتی چکناہٹ برقرار رہے۔
خارش کے لیے ہاتھوں کا استعمال: جلد خشک ہوجانے پر اس پر خارش ہوجانا عام سی بات ہے اور لوگ خارش کرنے کے لیے کپڑا اور دیگر اشیا کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کی سطح ٹوٹنے لگتی ہے بلکہ اس سے بیکٹریا جلد پر جگہ بنا لیتے ہیں اور ان سے جلد پر انفیکشن بھی ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر آپ ایسا کرنا ہی چاہتے ہیں تو انتہائی نرم انداز میں کپڑے کا استعمال کریں اور کم قوت لگائیں تاکہ وہ جلد کو کھرچ نہ دے۔
نہانے کے بعد جلد کو تولیے سے مت رگڑیں: نہانے کے بعد اکثر لوگ اپنی جلد کو خشک کرنے کے لیے خوب رگڑتے ہیں لیکن اس سے تولیے کے فائبر کی رگڑ آپ کی جلد کو مزید تباہ کردیتی ہے اور جلد پر کھچیاں بننے لگتی ہیں اس لیے ضرری ہے کہ آپ جلد کو خشک کرنے کے لیے تولیے کو رگڑنے کی بجائے تھپتھپائیں۔
گیلی جلد پر موئسچرائزر استعمال کریں: نہانے کے فوری بعد گیلی جلد پر تیل یا کوئی موئسچرائزر لگائیں جس کی وجہ سے نمی اور چکناہٹ کے جلد کے اندر تک چلی جاتی ہے جو جلد کے تباہ سطح کو تازہ کردیتی ہے اور مزید توڑ پھوڑ سے بچالیتی ہے۔
بہت سے لوگ نہانے کے بعد جلد پر موئسچرائزنگ کریم اور تیل لگانا پسند نہیں کرتے ہیں جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے حالانکہ خشکی کی وجہ سے جلد کے خلیوں ہونے والا گیب موئسچرائزنگ کی وجہ سے بھر جاتا ہے اور جلد مزید خراب ہونے سے بچ جاتی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…