پیانگ یانگ (نیوزڈیسک) شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ال نے ملک کے ایٹمی طاقت ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے دفاع کےلئے ایٹمی اور ہائیڈروجن حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ال نے پیانگ یانگ میں جدید اسلحہ کے ایک پلانٹ کے دورہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایٹمی طاقت ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے پاس ہائیڈرجن بم موجود ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایٹمی طاقت ہے اور ہم ہائیڈروجن بم بھی بنا چکے ہیں۔ شمالی کوریا ایٹمی وار ہیڈز کےساتھ ہائیڈروجن بم استعمال کرنے کے قابل ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے مادر وطن کو ایک ایسی جوہری طاقت بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو اپنی خودمختاری اورقومی وقار کا تحفظ ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم سے کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔