پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیس بک کے بانی کے گھر بیٹی کی خوشی میں فیس بک کی جانب سے 1000 خوش قسمت صارفین کیلئے 45 کروڑ روپے کا انعام؟

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) مشتری ہوشیار باش!فیس بک پر آج کل ایک پوسٹ بہت دیکھی جا رہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے بیٹی کی پیدائش پر اپنی 45ارب ڈالر کی جو دولت فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کی ہے اس کا ایک حصہ ایسے لوگوں کو دیا جائے گا جو اس پوسٹ کو کاپی کرکے اپنی وال پر شیئر کریں گے اور اس میں اپنے 5سے 10فرینڈز کو ٹیگ بھی کریں گے۔ اس پوسٹ میں لکھا ہوتا ہے کہ فیس بک ان افراد میں سے 1ہزار افراد کا انتخاب کرے گی جن میں 2کروڑ 70لاکھ ڈالر(تقریباً2ارب 75کروڑ روپے)تقسیم کیے جائیں گے۔ لیکن اس پوسٹ کی حقیقت یہ ہے کہ یہ جعل سازوں کا ایک گروپ ہے جو یہ پوسٹ پھیلا رہا ہے۔ جس طرح ٹیکسٹ میسج اور ای میلز کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دیا جاتا ہے اسی طرح یہ لوگ فیس بک پر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔اس حوالے سے این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیس بک کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ”یہ پوسٹ بالکل جھوٹ پر مبنی ہے اور فراڈ کی نیت سے پھیلائی جا رہی ہے، کمپنی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔“لہٰذا اگر آپ ایسی کوئی پوسٹ دیکھیں تو اسے نظرانداز کر دیں، ورنہ آپ کے شیئر کرنے پر آپ کو کہا جائے گا کہ آپ کا نام ان 1ہزار خوش نصیب افراد میں آ گیا ہے لہٰذا اپنی انعامی رقم حاصل کرنے کے لیے اتنی رقم ہمیں بھیج دیجیے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…