پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سانحہ منی میںکس کس ملک کے کتنے حاجی شہید ہو ئے امیریکی میڈیا نے رپورٹ جا ری کردی

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
GRAPHIC CONTENT Saudi emergency personnel stand near bodies of Hajj pilgrims at the site where at least 717 were killed and hundreds wounded in a stampede in Mina, near the holy city of Mecca, at the annual hajj in Saudi Arabia on September 24, 2015. The stampede, the second deadly accident to strike the pilgrims this year, broke out during the symbolic stoning of the devil ritual, the Saudi civil defence service said. AFP PHOTO / STR
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ستمبر میں سعودی عرب میں حج کے دوران منیٰ میں بھگدڑ سے 2411 حاجی شہید ہوئے ،یہ تعداد سعودی عرب کی طرف سے سرکاری طور پر جاری کئے گئے اعداد و شمار سے تین گنا زیادہ ہے ۔امریکی خبر رساں ادار کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں سعودی عرب میں حج کے دوران کم از کم 2,411 حاجی شہید ہوئے۔ اعداد و شمار سے ثابت ہوتا ہے کہ 24 ستمبر کو منیٰ میں بھگدڑ حج کی تاریخ کا مہلک ترین واقعہ تھی۔ اس سے چند دن قبل مکہ میں ایک کرین گرنے سے بھی درجنوں عازمین حج شہید ہوگئے تھے۔سعودی عرب نے علاقائی حریف ایران کی تنقید اور دیگر ملکوں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات میں شامل ہونے کی کوششوں کو مسترد کر دیا تھا۔ اگرچہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا مگر اس کی کوئی تفصیلات ابھی نہیں بتائی گئیں۔ اعداد و شمار 180 میں سے 36 ملکوں کے سرکاری میڈیا اور سرکاری بیانات پر مبنی ہیں جن کے شہریوں نے اس سال حج کے لیے سعودی عرب کا سفر کیا تھا۔ اس دوران گم ہونے والے سینکڑوں افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ سعودی عرب نے سرکاری طور پر 769 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور 26 ستمبر کے بعد سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ حکام نے ان اعداد و شمار میں تضاد کی وضاحت بھی نہیں کی۔سرکاری خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنسی نے 19 اکتوبر کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ 19 اکتوبر کو ادارے نے کہا تھا کہ ولی عہد محمد بن نائف جو وزیر داخلہ بھی ہیں، نے تحقیقات میں پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے۔حکام نے کہا ہے کہ منیٰ میں اس وقت بھگرڑ مچی جب دو راستوں سے آنے والے حاجی ایک تنگ سڑک پر جمع ہو گئے اور وہاں موجود کئی افراد دم گھٹنے یا پاؤں تلے کچلے جانے سے شہید ہو گئے۔ سعودی عرب نے پانچ روزہ حج کے دوران رش پر قابو پانے اور حفاظتی اقدامات پر اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔اس سال 20 لاکھ سے زائد مسلمان حج کے لیے سعودی عرب گئے۔ اگرچہ ماضی میں ایک سال میں 30 لاکھ افراد بھی حج کر چکے ہیں مگر اس وقت ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق 464 شہریوں کیشہادت کے ساتھ ایران اس بھگدڑ میں سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ مالی نے کہا ہے کہ اس کے 305 شہری شہید ہوئے، نائیجیریا کے 274 شہری جبکہ مصر کے 190 شہری شہید ہوئے۔دیگر شہید ہونے والوں میں 137 بنگلہ دیش سے تھے، 129 انڈونیشیا، 120 بھارت، 103 کیمرون، 102 پاکستان، 92 نائیجر، 61 سینیگال، 53 ایتھوپیا، 52 آئیوری کوسٹ، 50 بنین، 46 الجیریا، 43 چاڈ، 42 مراکش، 30 سوڈان، 25 تنزانیہ، 22 برکینا فاسو، 12 کینیا، 10 صومالیہ، سات سات گھانا، تیونس اور ترکی سے، چھ چھ لیبیا اور میانمار سے، چار چین سے، دو دو افغانستان، جبوتی، گیمبیا اور اردن سے، اور ایک ایک لبنان، ملائشیا، فلپائن اور سری لنکا سے تھے۔اس سے قبل 1990 میں حج کا پہلا مہلک ترین واقعہ ہوا تھا جس میں 1,426 افراد شہید ہوگئے تھے۔منی بھگدڑ سے قبل 11 ستمبر کو مکہ میں کرین گرنے سے 111 افراد شہید ہو گئے تھے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…