کراچی (نیوز ڈیسک)جناح اسپتال کراچی میں زکریا ڈرگ ڈی ٹاکسیفیکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جناح اسپتال کے نجم الدین آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑونے سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ قبل ازیں ایڈز کے عالمی دن کی مناسب سے سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے جناح اسپتال کے شعبہ علم نفسیات اور علوم رویہ جات کے سربراہ پروفیسر اقبال آفریدی نے کہا کہ منشیات کے استعمال کو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہےاور یہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر منشیات کو ملک میں آنے سے روکا جائے تو امن وامان بھی بہتر ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جو دیگر سینٹر ہیں وہاں نشہ تو چھڑا دیا جاتاہے لیکن اس کی روک تھام اور بحالی کے لئے کام نہیں کیا جاتا