میکسیکو سٹی(نیوز ڈیسک)میکسیکو کی وزارت صحت نے ڈینگی بخار سے بچاوکی پہلی ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔اس ویکسین کو ڈینگوڑیا کا نام دیا گیا ہے جو فرانس کی دوا بنانے والی کمپنی نے 20 برس کی تحقیق کے بعد تیار کی ہے۔میکسیکو کی وزارت صحت کا کہنا ہے یہ ویکسین نو سال سے انچاس سال کی عمر کے افراد کو دی جاسکتی ہے۔ ابتدا میں چالیس ہزار افراد اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ ڈینگوڑیا ان علاقوں میں دستیاب ہوگی جہاں یہ مرض وبائی صورت میں موجود ہوگا۔ یہ ویکسین چار قسم کے ڈینگی وائرس سے بچاو کے لیے تیار کی گئی ہے