کابل، پشاور(آن لائن ) افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کالعد م تنظیم تحریک طالبان پاکستان شمالی وزیر ستان کا اہم کمانڈر آریانہ ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے 15ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے حکیم اللہ محسود گروپ سے ہے، آریانہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت سے قبل یہ اس کا انتہائی قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا، شدت پسندوں کیخلاف یہ کارروائی گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں پاکستان کی طرف سے کیے گئے مطالبے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ملکی و غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں پاکستانی طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کی جھڑپ ہوئی ہے ،افغان سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ٹھکانے پر موجود دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کرد ی جس پر سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جو کئی گھنٹے تک جاری رہی اور اس جھڑپ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان شمالی وزیرستان کے اہم کمانڈر آریانہ مارا گیا ہے جبکہ اس کے 15 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ آریانہ آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد میر علی سے افغانستان فرار ہو گیا تھا ، آریانہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ حکیم اللہ محسود کا قابل اعتماد دوست تھا اور اس کو اہم اور قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا ،رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں کیخلاف کارروائی پاکستان کے مطالبے پر کی گئی ہے گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ آف ایشاءکانفرنس میں میں پاکستان کی جانب سے افغان حکام سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ جو پاکستانی دہشت گردو یہاںسے فرار ہو کر افغانستان میں آباد ہیں انکے خلاف وہاں کارروائی کی جائے ۔
افغانستان میں پاکستان کا بڑا دشمن مارا گیا،15ساتھی گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا















































