پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

مسلمانوں کی کل آبادی کتنی ہے،صدی کے آخر تک کون سے مذہب نمبرون ہوگا،امریکی رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی )مسلمانوں کی آبادی دنیابھرمیں تیزی سے بڑھ رہی ہے،اس وقت مسلمان مجموعی آبادی کا23فیصدہیں مگر21 وےں صدی کے آخرتک پیروکاروں کی تعداد کے لحاظ سے اسلام دنیاکاسب سے بڑامذہب بن جائےگا۔امریکاکے پیوریسرچ سینٹر کے مطابق اکیسویں صدی کے آخرمیں مسیحیت کے پیرو کاروں کی تعداد پہلے سے کم ہوکر دوسرے نمبر پرچلی جائےگی۔تحقیق میں دعویٰ کیاگیاہے کہ امریکاکے بالغ شہریوں میں مسلمانوں کی تعداداس وقت ایک فیصدہے جو2050 تک بڑھ کر2.1فیصدہوجائےگی۔اسطرح نصف صدی مکمل ہونے پر بالغ امریکی شہریوں میں مسلمانوں کی تعدادیہودیوں سے زیادہ ہوجائےگی۔پیوریسرچ سینٹرکے مطابق1992سے2012کے عرصے میں مستقل رہائشی حیثیت رکھنے والے مسلم امیگرینٹس کی تعدادپانچ فیصدسے بڑھ کردس فیصد ہوگئی ہے۔سیاسی رجحانات کے حوالے سے دعوی کیاگیاہے کہ70 فیصدمسلمان ڈیموکریٹس ،اورصرف11فیصدریپبلکنزکی جانب جھکاﺅ رکھتے ہیں۔مسلم آبادی تیزی سے بڑھنے کی ایک وجہ مسلمانوں کے ہاں بچوں کی زیادہ تعداد میں پیدائش قراردیاگیاہے۔تحقیق کے مطابق مسلم خواتین کے اوسطاتین اعشاریہ ایک جبکہ دیگرتمام مذاہب کی خواتین کےاوسطادو اعشاریہ تین بچے ہیں۔ دوسری وجہ مسلم آبادی میں نوجوانوں کی تعدادزیادہ ہونے کوبھی قراردیاگیاہے۔تحقیق کے مطابق دنیاکے مسلمانوں کاصرف 20فیصدمشرق وسطی اورشمالی افریقامیں آبادہیں جبکہ سب سے زیادہ تعدادایشیابحرالکاہل میں آبادہے۔پیوریسرچ کے مطابق 2050 میں بھارت سب سے زیادہ مسلم آبادی رکھنے والے ملک کادرجہ حاصل کر لے گااوراکیسویں صدی کے وسط میں یورپی شہریوں کی 10فیصدآبادی بھی مسلمانوں پرمشتمل ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…